واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) چند عیسائی مذہبی رہنماﺅں کا دعویٰ ہے کہ ان کے مذہب میں قیامت کی نشانیاں واضح بیان کی گئی ہیں ۔ان علامات میں سے ایک یہ ہے کہ قیامت آنے سے قبل سورج کو تاریک اور چاند کو سرخ کر دیا جائے گا۔امریکی خلائی ادارے ناسا کی رپورٹ کے مطابق 28ستمبر کو چاند گرہن لگے گا اور اس وقت چاند کی رنگت سرخ ہو جائے گی، اسی وجہ سے اسے ”بلڈ مون“ بھی کہا جاتا ہے ۔برطانوی اخبار ’ڈیلی میل ‘کے مطابق اس چیز کو لے کر بعض عیسائی پاسٹر پیش گوئی کر رہے ہیں کہ 28ستمبر کو قیامت برپا ہو جائے گی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)





0 comments:
Post a Comment